مجھ سے بچھڑ کے

Poet: Hafeez Javed By: Muhammad Hafeez Javed, Riyadh, KSA

مجھ سے بچھڑ کے وہ رویا تو ہوگا
مجھے کھو کے خود کو کھویا تو ہوگا

ہوا کی شوخیاں جب گنگناتی ہونگی
یاد کر کے مجھے، وہ تڑپتا تو ہوگا

مترنم ہوائیں لوریاں جب دیتی ہونگی
میرا دامن پھر اُسے یاد آتا تو ہوگا

میری یادیں جب اُسے رلاتی ہونگی
مجھے یاد کرتا تو کبھی کوستا تو ہوگا

گزرے لمحے اُسے تڑپاتے تو ہونگے
منہ تکیہ میں چھپا کے وہ روتا تو ہوگا

Rate it:
Views: 637
15 Jun, 2009