دکھی ہوےؑ اتنے روتا دیکھ کے مجھے یوں بولے
کیا ہوا جو تجھے لوگ کاٹ کے جلاےؑ جا رہے ہیں
لوگوں کو زندگی اپنی بہت پیاری ہے
جینے کے لےؑ تو ایمان سے نکلے جا رہے ہیں
عزت لٹی تمہاری کسی کو اس سے کیا
یہ اپنی بیٹی تک کو خود بیچے جا رہے ہیں
کچھ بھی گلہ نہ کرنا اے مظلوم ان سے کبھی
خود ہی یہ سب صفت شیطان بنے جا رہے ہیں
صرف دیکھو تم آسمان کی طرف
کیؑ اشارے قیامت کے اب آ رہے ہیں
کتےّ کے مرنے پہ تڑپنے کا ڈرامہ کرنے والے
کمینے ریا کاری کے مارے بنے جا رہے ہیں
مجھ پہ راضی رہنا میرے بھایؑو میری بہنو
ان شا اللہ یہ سب کتےّ جہنم میں جا رہے ہیں