Add Poetry

مجھ پہ کیا بیتی ہے یہ اُسکو بتاؤں کیسے

Poet: Ibn.e.Raza By: Ibn.e.Raza, Islamabad

مجھ پہ کیا بیتی ہے یہ اُسکو بتاؤں کیسے
آتشِ سوزاں میں اوروں کو جلاؤں کیسے

اسکو یہ سوچ کے خفا رہنے دیا میں نے
جو روٹھ کے خوش رہتا ہو اسے مناؤں کیسے

ڈالی سے جدا کر کے بالوں میں سجا لیا اسنے
اب خوشبو کو ہواؤں میں اڑاؤں کیسے

بارہا سوچا میں نے اب کے نہ یاد کرونگا
پھر یہ سوچتا ہوں اُس کو بُھلاؤں کیسے

اس شوقِ جنون نے کہیں کا نہیں چھوڑا
دل توڑنے والوں سے اب ہاتھ ملاؤں کیسے

جاتے ہوئے اُس نے یہ حق بھی چھین لیا ہے
پہلے کبھی رو لیتا تھا اب اشک بہاؤں کیسے

آئے کبھی زخموںپہ رضا دستِ شفا رکھے
ہجر کی کالی راتوں کو تنہامیں بِتاؤں کیسے

Rate it:
Views: 526
20 Oct, 2010
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets