Add Poetry

مجھے

Poet: Muhammad Owais By: Muhammad Owais, Lahore

نا ملا کرو سرِشام مجھے
میں تنہا تنہا ہی ٹھیک ہوں

مجھے چاہتوں سے ڈر لگتا ہے
میں نفرتوں میں ہی ٹھیک ہوں

مجھے راستوں میں چھوڑ دو
جستجوئے منزل نہیں

نا دکھاؤ مجھ کو راستہ
میں بھٹکا ہوا ہی ٹھیک ہوں

میرے دوستوں مجھے چھوڑ دو
نا سلجھاؤ میری اُلجھنیں

مجھے عداوتیں ہی پسند ہیں
میں دشمنوں میں ہی ٹھیک ہوں

مجھے خوشی کی کوئی طلب نہیں
مجھے اپنا غم بھی نواز دو

مجھے آنسو پینا پسند ہے
میں آنسوؤں میں ہی ٹھیک ہوں

Rate it:
Views: 769
25 Jul, 2010
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets