مجھے احساس ہوتا ہے،وہی ایک اجنبی چہرہ

Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, ملائیشیا

وہی اک اجنبی چہرہ مرے خوابوں میں آتا ہے
اداسی دیکھتی ہوں جب بھی اس کی گہری آنکھوں میں
چرالیتا ہے یہ منظر مری نیند کا لمحہ
اداسی اس کے چہرے کی مجھے سونے نہیں دیتی
مجھے احساس ہوتا ہے ،کہ اس کی گرم سانسیں بھی
مجھے سونے نہیں دیتیں مجھے جینے نہیں دیتیں
مجھے احساس ہوتا ہے،وہی ایک اجنبی چہرہ
میرے نزدیک آکر لوریوں سے اپنی دھڑکن کی
سلاتا ہے مجھےاور دفعتا پھر لوٹ جاتا ہے

Rate it:
Views: 770
01 Jan, 2016