مجھے اداس دیکھو تو مجھے خوشیاں تھما دینا
Poet: تسلیم احمد دانی By: Tasleem Ahmed Dani, Islamabadمجھے اداس دیکھو تو مجھے خوشیاں تھما دینا
ایسے میری چاہت کا، تم مجھ کو صِلہ دینا
سنو! تم پاس میرے رہنا ، مجھے تم دور مت کرنا
جو گھبرا جاؤں کبھی میں ، تو تم مجھے حوصلہ دینا
اداسی تم پہ جب آئے ، تو کبھی مت تم گبھرانا
مجھے تم یاد کر لینا، مجھ ہی کو تم صدا دینا
اور جب تھک ہار کے لوٹوں میں تمہارے آنگن میں
آنچل اپنا پھیلا دینا، مجھے تم دل میں جگہ دینا
بہت وہ ٹوٹ کر دانی پیار تم سے کرتا ہے
دل بھی اس کو دے دینا، جاں بھی اپنی لُٹا دینا
More Sad Poetry






