مجھے تم چاند کہہ لینا

Poet: عرشیہ ہاشمی By: Arshiya Hashmi, Islamabad

مجھے تم چاند کہہ لینا
میں چمکوں گی فلک پر اور

تم مجھ کو تکا کرنا
بظاہر خوب د کھتی ہوں

مگر اندر بیاباں ہے
میرا، ہونا، ودیعت ہے

میرا جھکنا خراباں ہے
تمھارے دل کی خواہش ہوں

جو پوری ہو نہیں سکتی
میں اپنی ذات کے اس آسماں سے

ڈھل نہیں سکتی۔۔۔
دیوانے سامنے میرے

ہمیشہ دکھ پروتے ہیں
گلے لیتی ہوں وہ مالا

تو سب سکھ چین سے سوتے ہیں
تمھیں رشتہ بنانا ہے؟؟ تو

بس تم چاند کہہ لینا
مجھے تم چاند کہہ لینا

Rate it:
Views: 557
11 Oct, 2017