مجھے تم یاد آتے ہو
نہ جانے تم مجھے کیوں اس طرح تڑپاتے رہتے ہو
مری سانسوں میں رہتے ہو
مری آنکھوں میں بستے ہو
مجھے تم یاد آتے ہو
مری سوچوں میں رہے ہو
نہ جانے تم ستاتے ہو مجھے کیوں اس قدر
مجھے تم یاد آتے ہو
تمہاری دلنشیں ااواز کی میں منتظر رہ کر
بڑی بے کل سی رہتی ہوں
تمہیں بس دیکھنے کو دل ہر دم تڑپتا ہے
مجھے تم یاد آتے ہو
مجھے تم یاد آتے ہو