مجھے جنیے کی امید دوبارہ دے دو
Poet: mohammed masood By: mohammed masood , meadows nottingham ukمجھے جنیے کی امید دوبارہ دے دو
میری ڈوبتی کشتی کو کنارہ دے دو
میں درد کے ساحل پہ تنہا کھڑا ہوں
پھر آ کے اپنی بانہوں کا سہارا دے دو
تیرا دامن تو بھرا ہے ستاروں سے
مجھے صدقے میں ایک ستارہ دے دو
میرے آنگن میں آج اندھیرا ہے بہت
میری دہلیز کو پھر اپنا نظارہ دے دو
چند لمحۓ تجھے دیکھنے کی حسرت ہے مسعود
میں نے کب کہا وقت اپنا مجھے سارا دے دو
More Sad Poetry






