مجھے خود سے شکایت ہے
کہ اندر کچھ بغاوت ہے
میری جو عقل کہتی ہے
تو دل انکار کرتا ہے
اگر دل کی سنو تو
عقل اس پہ وار کرتا ہے
میں کیسے ان کی نفرت کو
محبت میں ملاؤں گا
میں کیسے ایک دوجے
کے لئے ان کو بناؤں گا
ہاں میری زندگی
ان دونوں کی مرہونے منت ہے
کہ ان کی جنگ سے احسن
مجھے خود سے شکایت ہے