Add Poetry

مجھے کو کہتے ہیں بے وفا دیکھو

Poet: Faheem By: Faheem, karachi

مجھے کو کہتے ہیں بے وفا دیکھو
یار لوگوں کا حوصلہ دیکھو

آگئے ہیں وہ آپ ملنے کو
معجزہ کیا ہے معجزہ دیکھو

بے خیالی میں بے نقاب ہیں وہ
دوستو قدرت خدا دیکھو

میں تمہیں کیوں آئینے میں دیکھا ہے
میری آنکھوں میں تم زرا دیکھو

کیسے ٹھرے گا سامنے ان کے
ان کے ہاتھوں میں آئینہ دیکھو

حشر کے منکروں کہاں ہو تم
اس ستم گر کا دیکھنا دیکھو

اب جو پوچھیں کہ کیا ہوا انجم
زخم دل ہی انہیں دکھا دیکھو

Rate it:
Views: 485
20 Aug, 2008
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets