مجھے کہاں چھوڑ چلے-٢
Poet: M.ASGHAR MIRPURI By: M.ASGHAR MIRPURI, BIRMINGHAMلحد میں جب خود کوتنہا پایا ہم نے
 تو آواز دی تم مجھےکہاں چھوڑ چلے
 
 بڑے ارمانوں سےہم نے بنایا تھا سب
 آج دنیا میں وہ سارا سامان چھوڑ چلے
 
 اور کچھ تو نا چھوڑا اس جہاں میں
 مگر ہم اپنی آن بان شان چھوڑ چلے
 
 جتنے بھی اپنے دل میں لے کر آئےتھے
 جو پورےنا ہوئے وہ ارمان چھوڑ چلے
 
 دعاؤں میں اصغر کو یاد رکھنا دوستوں
 آج سدا کے لیے ہم تمہارا جہاں چھوڑ چلے
More Sad Poetry







 
  
  
  
  
  
  
  
  
  
  
 