مجھے یاد ہے

Poet: ارسلان حُسین By: Arsalan Hussain, Dubai

مجھے یاد ہے
میں نے اِک بار اس سے کہا تھا
جب تک کوئ غم دل میں نہ آ بسے
تب تک الفاظ میں شدت رونما نہیں ہوتی
لَب و لہجے میں اثر نہیں رہتا
تاثیر روشنائ میں نہیں اُترتی
سخن اپنا معیار کھو دیتا ہے
اور پھر شاعری نہیں ہوتی

آج یہ محسوس ہو رہا ہے مجھے
جیسے یہی چاہ ہے اُسکی
وہ میری شاعری پڑھتی رہے

Rate it:
Views: 806
18 Feb, 2016