محبت داغ نہیں دل کا
Poet: T By: T-Malik, Lahore وہ ذرا سی بات جو کر لے
یہ دل سمجھے محبت یے
وہ ذرا سا مسکرا لے جو
یہ دل کہے عنایت ہے
محبت تو یوں نہیں ہوتی
صدیوں تک نہیں سوتی
جو ذرا سی آہٹ پاتی ہے
محبت جاگ جاتی ہے
محبت داغ نہیں دل کا
جو لگ جائے تو دھو لو گے
محبت زرد پتہ نہیں
جو ہوا چلے تو کھو دو گے
محبت تو آسمان ہوتی ہے
بڑی مہربان ہوتی ہے
ذرا سی بات پہ کہہ دو
دستک نہیں ہوتی
ایسے اس طور سے
محبت نہیں ہوتی
More Sad Poetry







