Add Poetry

محبت سات رنگوں سے سجی تتلی

Poet: عرشیہ ہاشمی By: arshiya hashmi, islam abad

محبت سات رنگوں سے سجی تتلی کی مانند ہے
کہ جب آزاد ہوتی ہے
مہکتی ہے چہکتی ہے
تو کتنی خوبصورت ہم کو دکھتی ہے
یہ ہر رنگ اوڑھ لیتی ہے
بہاروں کا خزاں کا بھی
وفا کا بھی جفا بھی
خدا سے ہو اگر یہ تو
ہمیشہ مسکراتی ہے
ہمارا دل سجاتی ہے
محبت سات رنگوں سے سجی تتلی کی مانند ہے
اگر رشتوں سے ہو تو پھر
فلک سے یہ اترتی ہے
دلوں میں آ سماتی ہے
وفا کی چھت بناتی ہے
خوشی بن کہ یہ گھر بھر میں چہکتی ہے
مہکتہ ہےسکون دل بڑھاتی ہے
محبت سات رنگوں سے سجی تتلی کی مانند ہے
بغاوت کی رتوں میں جب
جفا کا دور دورہ ہو
وفائیں جب سسکتی ہوں
جفا کے گرم صحرا میں
یہ سایہ بن کی چھاتی ہے
محبت سات رنگوں سے سجی تتلی کی مانند ہے
یہ دنیا جب محبت کو کسی مخصوص رشتے میں
ہمیشہ قید کرتی ہے
ہوس کو جب محبت سے ملاتی ہے
تو یہ بھی ظلم سہتی ہے
تو سیاہ رنگ ہوس کا کیوںاس پہ داغ لگتا ہے
اس کے سر تو نوری کہکشاں کا تاج سجتا ہے
محبت بین کرتی ہے
بہت آنسو بہاتی ہے
اداسی اوڑھ لیتی ہے
برف سی خامشی کی سل تلے بے چین رہتی ہے
پھر اک دن اس حبس زدہ ماحول میں
دم توڑ دیتی ہے
محبت رنگوں سے سجی تتلی کی مانند ہے

Rate it:
Views: 948
29 Oct, 2014
Related Tags on Life Poetry
Load More Tags
More Life Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets