محبت ساتھ چلتی ہے
دلوں کی راہ سے ہو کر یہ زخموں سے ابلتی ہے
محبت ساتھ چلتی ہے
جزبہ ہے جنوں جب تک
رہے قائم فسوں جب تک
سلوک انکا جو ہم سے ہے
روا رکھیں وہ یوں جب تک
جو گھاؤ دیں عطا کہہ کر
کرم ان کے سہوں جب تک
دلوں میں آگ جلتی ہے
محبت ساتھ چلتی ہے
جہانِ مثلِ ثریا کے خواب دیکھو تو
جو دیر تک نہیں ممکن شتاب دیکھو تو
خیال پھول اگائیں ، نظر ہو تاروں پر
دلِ خراب گر اتنا خراب دیکھو تو
بحرِ ارماں میں خواہشوں کی اگر
کشتیاں زیرِ آب دیکھو تو
تب یہ بے کار ہاتھ ملتی ہے
محبت ساتھ چلتی ہے
دلوں کی راہ سے ہو کر ، یہ زخموں سے ابلتی ہے
محبت ساتھ چلتی ہے