محبت سے بھی نفرت ہو گئی ہے
Poet: Nazuk Dil By: Munwar Ali, merpurkhasمحبت سے بھی نفرت ہو گئی ہے
ہمیں یہ کیسی وحشت ہو گئی ہے
فنا کر ڈالوں خود کو اور سب کو
میری یہ کیسی فطرت ہو گئی ہے
جہاں مطلب وہاں محبت ملی گی
تجارت سے محبت ہو گئی ہے
مجھے وحشت تھی جس دیوانگی سے
وہی پھر میری قسمت ہو گئی ہے
More Sad Poetry







