محبت نام ہے میرا

Poet: Lubna Kanwal By: Lubna Kanwal, karachi

محبت نام ہے میرا
اگر چاہو گے تم مجھ کو
تمہاری سانس سے پہلے
تمہاری جان بن جاؤں
اگر دیکھو گےتم مجھ کو
تمہاری آنکھ سے پہلے
تمہارا خواب بن جاؤں
اگر سوچو گے تم مجھ کو
تمہارے پاؤں سے پہلے
تمہاری راہ بن جاؤں
محبت نام ہے میرا

Rate it:
Views: 1818
11 Aug, 2008