محبت کا وعدہ
Poet: By: burhan ahmed, karachiمحبت کا وعدہ نباہ نہ سکا
تجھے کیوںمیں اپنا بنا نہ سکا
مٹانے کی کرتا رہا کوششیں
میںقسمت کا لکھا مٹا نہ سکا
چلے ساتھ ہم پر یہ قسمت میں ہے جاناں
تجھے ہمسفر میں بنا نہ سکا
بھنور میں مقدر کے جو پھنس گئی
وہ کشتی کنارے لگا نہ سکا
لکھی اپنی مجبوری جس خط میں تھی
وہ خط آخری تجھ تک آ نہ سکا
تیرے ذکر پر مسکرایا مگر
تبسم میں آنسو چھپا نہ سکا
تیری یاد میں ہی خود کو بھولا
مگر تیری باتیں بھلا نہ سکا
More Sad Poetry






