Add Poetry

محبت کانچ کی گڑیا کی مانند

Poet: Mohammed Masood By: Mohammed Masood , Meadows nottingham uk

جو گزروں کبھی میں تمہارے خیالوں میں
تم میرا ہاتھ تھام لینا
میری آنکھوں میں اپنا چہرہ ڈھونڈھ لینا
خاموشی سے، اپنے سینے سے لگا لینا
میری دھڑکن میں اپنا نام سن لینا
قریب اپنے بٹھا کر
الفت کی دو باتیں کر لینا
میرا حال پوچھ لینا
اپنا حال سنا دینا
کچھ قدم میرے ساتھ چل لینا
تحفے میں اک مسکان دے دینا
روک لینا اس پل کو
اک لمحہ میرے نام کر دینا۔
محبت ساتھ ہوتی ہے
محبت خوشبوؤں کی لے
محبت موسموں کا دھن
محبت آبشاروں کے نکھرتے پانیوں کا من
محبت جنگلوں میں رقص کرتی مورنی کا تن
محبت چلچلاتے گرم صحراؤں میں ٹھنڈی چھاؤں کی مانند
محبت اجنبی دنیا میں اپنے گاؤں کی مانند
محبت دل
محبت جاں
محبت روح کا درماں محبت مورتی ہے
اور کبھی دل کے مندر میں کہیں پر ٹوٹ جائے تو
محبت کانچ کی گڑیا
فضاؤں میں کسی کے ہاتھ سے گر چھوٹ جائے تو
محبت آبلہ ہے کرب کا
اور پھوٹ جائے تو
محبت روگ ہوتی ہے

محبت روگ ہوتی ہے، کہا تو تھا
رُلا کے خود بھی روتی ہے، کہا تو تھا

اُسے تم دل کی دھرتی کا پتا مت دو
یہ اس میں درد بوتی ہے، کہا تو تھا

کنارے کے بہت نزدیک لے جا کر
یہ کشتی کو ڈبوتی ہے، کہا تو تھا

ازل سے اس کی عادت ہے، زمانے کو
جگا کے خود یہ سوتی ہے، کہا تو تھا
 

Rate it:
Views: 1334
13 Jun, 2013
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets