محبت کم نہیں ہو گی
Poet: Abdul Waheed(Muskan) By: Abdul Waheed(Muskan), Haripurمری آنکھیں سلامت ہیں
 مرا دل مرے سینے میں دھرکتا ہے
 مجھے محسوس ہو تا ہے
 محبت کم نہیں ہو گی
 
 محبت ایک وعدہ ہے
 جو سچائی کی ان دیکھی کسی ساعت میں ہوتا ہے
 کسی راحت میں ہوتا ہے
 یہ وعدہ شاعری بن کر مرے جزبوں میں ڈھلتا ہے
 مجھے محسوس ہوتا ہے
 محبت کم نہیں ہو گی
 
 محبت ایک موسم ہے
 کہ جس میں خواب اُگتے ہیں
 تو خوابوں کی ہری شاخیں 
 گلابوں کو بلاتی ہے
 انہیں خوشبو بناتی ہے
 یہ خوشبو جب ہماری کھڑکیوں پر دستک دے کر
 گزرتی ہے
 مجھےمحسوس ہو تا ہے
 محبت کم نہیں ہو گی
  
More Sad Poetry






