محبت کی تکمیل
Poet: Syed Sajid Ali By: Syed Sajid Ali, lahoreجب مادہ پرستی
دلوں میں گھر کر جائے
جب شرائط و ضوابط
وابستہ جذبوں سے ہو جائیں
جب مطالبات و آسائشات
زندگی کا حصہ بن جائیں
جب روح کے ملن کو بھی
دولت کی ضرورت ہو
تو اے میری جان
محبت کی تکمیل
کیسے ممکن ہے
More Sad Poetry






