محبت کی راہوں میں چلنا سنبھل کے

Poet: Shakeel Badaiwani By: Najeeb Ur Rehman, Lahore

محبت کی راہوں میں چلنا سنبھل کے
یہاں جو بھی آیا، گیا ہاتھ مَل کے

نہ پائی کسی نے محبت کی منزل
قدم ڈگمگائے ذرا دُور چل کے

ہمیں ڈھونڈتی ہیں بہاروں کی دنیا
کہاں آ گئے ہم چمن سے نِکل کے

کہیں ٹوٹ جائے نہ حسرت بھرا دل
نہ یوں تِیر پھینکو نشانہ بدل کے

Rate it:
Views: 992
26 Jul, 2009