Add Poetry

محبت کیا ہے

Poet: By: Palkain, karachi

اس نے کہا
محبت ؤہ ہے جو ہمیں آپ سے ہے
ھم نے کہا
آپ کو پتا ہے
محبت کے ہزاروں رنگ ہوتےہیں
اس نے کہا
ہمارے لئے محبت کا ہر رنگ آپ ہو
ھم نے کہا
پاگل ہو
محبت صرف ایک رشتےسے نہیں
ہر رشتے سے کی جاتی ہے
سنو۔۔۔۔
محبت خدا سے ہوتی ہے
محبت ماں سے ہوتی ہے
محبت اپنوں سے ہوتی ہے
محبت میں تو کوئی قید نہیں ہوتی
محبت صرف ہم سے نہیں کی جاتی
پہلے محبت کو سمجھو
پھر محبت کرنا
اب سمجھے کہ محبت کیا ہے
اس نے کہا
ہاں۔۔۔
وہ ہی جو خدا کے بعد ھم کو آپ سے ہے
ھم نے کہا یہ والی محبت تو بیکار ہے
ایک بکواس ہے
اس نے کہا
محبت تو ایمان ہے
ھم نے کہا
اس بات سے ھم کو کب انکار ہے

Rate it:
Views: 626
10 Jan, 2012
Related Tags on Life Poetry
Load More Tags
More Life Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets