Add Poetry

محبت ہے ہم سے تو آزماتے کیوں ہو؟

Poet: Sobiya Anmol By: sobiya Anmol, Lahore

محبت ہے ہم سے تو آزماتے کیوں ہو؟
یوں قدم قدم پہ ہمیں ستاتے کیوں ہو؟

نہیں کھوٹ کوئی گر محبت میں تمہاری
شرمندہ کیوں ہو ‘ مُنہ چُھپاتے کیوں ہو؟

جانا جلد لازم ہو جاتا ہے تمہیں اکثر
تو مُصیبت کیا ہے ‘ آتے کیوں ہو؟

اور جب آنا بھی لازم ہوتا ہے تمہیں
تو بے تابی کیسی ‘ جاتے کیوں ہو؟

لکھ جو دیتے ہو تم ہتھیلی پہ نام میرا
تو کیا سوچتے ہو ‘ مٹاتے کیوں ہو؟

تیرے پہلے اقرار سے آج بھی ہیں مطمئن
تو ہر بار وہی محبت بتاتے کیوں ہو؟

یوں دکھائی نہیں دیتی یہ دکھانے سے
اِسے رُسوا نہ کرو ‘ دِکھاتے کیوں ہو؟

محبت ہے کوئی کھیل تماشا نہیں
تو کھیل تماشا اِسے بناتے کیوں ہو؟

Rate it:
Views: 572
03 May, 2016
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets