محبتوں کے سلسلوں کو آ پھر دوام دیں
Poet: سیدہ سعدیہ عنبر جیلانی By: سیدہ سعدیہ عنبر جیلانی, فیصل آباد ,پنجاب, پاکستانمحبتوں کے سلسلوں کو آ پھر دوام دیں
ادھوری کہانیوں کو کوئی انجام دیں
کتنا حسیں مقام تھا ابتداء کا دیکھ
اب جو بٹھک گئے ہیں کیا الزام دیں
مطمئن نہیں تو بھی ترک ء تعلق کے باوجود
محبت نہیں تو بتا کیا اس کو نام دیں
یہ چاند چاندنی اور اس کی یاد عنبر
طالب ہیں اس کے نام ہم اک اور شام دیں
More Sad Poetry






