Add Poetry

محفل ہو تیری اور برپا وہاں محشر نہ ہو

Poet: By: Peerzada Arshad Ali Kulzum, harrisburg pa usa

محفل ہو تیری اور برپا وہاں محشر نہ ہو
ممکن کہاں ہو در تیرا اور کوئی وہاں سر نہ ہو

ہر گام پے ڈرا رہی ہے شب مجھے
شمع کر رہی خون پروانے کا تیرا ادھر نہ ہو

اڑتے پھرو شوق سے میرے صحن چمن میں تم
مگر شرط ہے تمہارا اک بھی پر نہ ہو

چھپا رہا تھا پر چہرے سے ظاہر ہوا افسوس
کوشش کی بہت حال دل کی اس کو خبر نہ ہو

جس جس طرح سے پہنچا ہوں تیرے تلک
اب بھی تجھے جان میری ہائے قدر نہ ہو

اے دوست اگر وار کرنا ہے شوق سے تو کر
پر یاد رہے تیری طرف میری کمر نہ ہو

کہتے ہیں بہادر ہو قلزم کوئی شکوہ نہ کرو
پر حکم کیسا ہے یہ تمہارا کہ چشم تر نہ ہو

Rate it:
Views: 336
26 Aug, 2010
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets