مدتوں بعد پھر وہی چہرہ نظر آیا
Poet: مرزا عبدالعلیم بیگ By: Mirza Abdul Aleem Baig, Hefei, Anhui, P.R. Chinaمدتوں بعد پھر وہی چہرہ نظر آیا
آنکھوں میں سوال لئے
وہی اداسی
وہی بیزاری
وہی ملال
وہی لاحاصل جستجو
مجھ سے پوچھا؛
کیا میری یاد باقی ہے؟
کیا کہوں اب اس زندگی سے؟
دنیا کے جھمیلے میں
درد کے سمندر میں
وقت کی روانی میں
بخت کی گرانی میں
کبھی فرصت ہی نہیں ملتی
More Life Poetry






