مدتوں ہم نے گزاری تیرے ساتھ
زندگی۔۔۔۔ایسی کہ جس میں غم کا تھا بس سامنا
غم اٹھا کر پھر بھی ہم تیرے نہ ہو پائے کبھی
اب اجازت چاہئے کہ اپنے مسائل حل کروں
زندگی کے سلسلے ہیں
سانس جب تک ہے، یہ سارے سلسلے ہیں بر قرار
اک مرے جانے سے تیری زندگی پر کچھ اثر ہوگا نہیں
چاہتوں کو چار دن کافی نہیں
اب اجازت دے ہمیں،ہم پھر نہیں لوٹیں گے اب
اب اجازت چاہئے کہ اپنے رستے ڈھونڑ لوں
اپنی منزل ڈھونڈلوں،اپنے مسائل حل کروں