Add Poetry

مدرسہ میرا بہت پیارا لگے ہے

Poet: ناصر دھامسکر-مجگانوی By: Nasir Ibrahim Dhamaskar, Ratnagiri

مدرسہ میرا بہت پیارا لگے ہے
خوبصورت اب جہاں سارا لگے ہے

کھڑکیاں، دیوار، در، کمرہ، سجاوٹ
آنگن کیسا کشادہ اور یہ ستھرا لگے ہے

طفل مکتب بن سکوں بس ایک چاہت
قوم کی خدمت کا چسخہ سا لگے ہے

نقش پا استاد ہی کے ہو قدم پر
خوب محنت سے ہمیں ترشا لگے ہے

یار بھی اپنے، بزرگوں سے بھی ملنا
باپ، ماں کے ساتھ رہ اچھا لگے ہے

کھیل کے بھی داؤ سارے جیت پاؤں
روز ہی میدان میں ٹھرنا لگے ہے

امتحاں کے واسطے تیار رہنا
کامیابی کا مزہ چھکنا لگے ہے

چیونٹی کی وہ کہانی یاد ناصر
زندگی کوشش سے ہی بھرنا لگے ہے
 

Rate it:
Views: 321
25 Dec, 2020
Related Tags on Life Poetry
Load More Tags
More Life Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets