Add Poetry

مر جائیں گے تو کسی کے لب پہ نام ہو گا

Poet: عامر امتیاز By: عامر امتیاز, Rawalpindi

مر جائیں گے تو کسی کے لب پہ نام ہو گا
ماتم ہو گا کہیں ، کہیں شہنایوں کا اہتمام ہو گا

کوئی روئے گا یاد کرے كے وفائیں
لبوں پہ کسی كے خوشیوں کا جام ہو گا

دولت اپنی ہاتھوں میں لے كے ڈھونڈے گا کوئی
نہ ملیں گے ہَم ، قیمت ہماری نہ کوئی دام ہو گا

کم ہو گا جب شبابِ الفت کسی پہ عامر
کر كے یاد تڑپے گا ، معاملہ یہ سرعام ہو گا
 

Rate it:
Views: 215
15 Nov, 2022
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets