Add Poetry

مرا ساتھ اس نے بنایا تماشا

Poet: توقیر اعجاز دیپک By: افضل خان, لاہور

مرا ساتھ اس نے بنایا تماشا
مگر میں نے پھر بھی نبھایا تماشا

پرانی کہانی ابھی چل رہی تھی
کہ اس نے نیا اِک دِکھایا تماشا

یہ تھیٹر تماشائیوں سے بھرا تھا
جب اِس بار اس نے لگایا تماشا

معاوِن اداکار کیوں بیچ آۓ ؟
جو تنہا تھا اس نے چلایا تماشا

مجھے ایک منفی سا کردار دے کر
لگاتار اس نے بڑھایا تماشا

جو مہماں اداکار کا میں نے پوچھا
تو کیوں اس نے مجھ سے چھپایا تماشا ؟

مرے خون سے سارا اِسٹیج بھر کے
بڑا ہی بھیانک بنایا تماشا

نہ جانے دِیں کس نے ہدایات اس کو ؟
جو لے کر مری جاں مِٹایا تماشا

Rate it:
Views: 75
20 Jun, 2024
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets