مرنے سے بھی پہلے مر گیے تھے

Poet: mohammed masood By: mohammed masood , meadows nottingham uk

مرنے سے بھی پہلے مر گیے تھے
جینےسے کچھ ایسے ڈر گیے تھے

راستے میں جہاں تلک دیے تھے
سارے میرے ہم سفر گیے تھے

آنکھیں ابھی کھل نہیں سکی تھیں
اور خواب میرے بِکھَر گیے تھے

جب تک نہ کھلا تھا اَس کا وعدہ
موسم میرے بےسمر گیے تھے

اب تک وہی نشہ پذیرایی مسعود
کیا جانیں ہم کدھر گیے تھے
 

Rate it:
Views: 522
15 Jul, 2013