مرنے کے بعد پھر اٹھائے جائیں گے
Poet: mubeen nisar By: mubeen nisar, islamabadمرنے کے بعد پھر اٹھائے جائیں گے
کیا بچھڑے بھی ملائے جائیں گے
تیرے گھر میں کتنی دیر ہے کیا خبر
فریادی تو زنجیر ھلائے جائیں گے
جبکہ تیری رحمت کا حساب نہیں
پھر اعمال سب کیوں گنوائے جائیں گے
تیری جزا اور سزا اٹل ہے بے شک
زندگی کے جلے کیا پھر جلائے جائیں گے
برق تجلی سے جل گیا طور تمام
کیا عشق میں تقاضے پھر دھرائے جائیں گے
More Life Poetry







