اسکی پروا کرنا
مری بے قدری کرا
گئی
اس نے تھکے تھکے
لہجے میں
مجبور ہو کر آخر
کہہ ہی دیا
مری جان اب تو چھوڑ دو
میں سمجھی شاید
اس نے کہا
مری جان اب تو چھوڑ دو
مری پروا کرنا
اب میں صرف تمہارا ہوں
آہ صد افسوس
اس نے ایسا نہیں کہا تھا
اس نے کہا
مری جان اب تو چھوڑ دو