مزدور کے نام
Poet: Irfan Ali By: Irfan Ali, Rawalpindiجوڑ جوڑ خودی کو اپنی جیا کرتا ہوں
پیوند لگی یہ رداءِ زندگی سیا کرتا ہوں
بہت ناتواں ہیں تار اس حیات کے
گویا مکڑی کے نرم جالے بُنا کرتا ہوں
روز لیتی ہے حساب سانسوں کا یہ تقدیر
کاٹ کراپنی جاں تقسیم کیا کرتا ہوں
مشکل ہیں بہت ایام آدمی کے یہاں
بیچ کرمیں رات اپنی سحر لیا کرتا ہوں
اب جان نہیں میرے حوصلوں میں ذرا
بے روح ارادوں کو اک امید دیا کرتا ہوں
More Life Poetry






