مسیحا
Poet: Raheel Liaqat By: Raheel Liaqat, Gujranwalaمسیحا نے بھی کیا خوب مسیحائی کی
پہلے جام پلایا پھر جگ ہنسائی کی
خاکم بدھن جو کوئی شکوہ کروں مگر
لوگ کہتے ہیں تم نے بے وفائی کی
دعا ہے کہ چلے آؤ کسی روز تم
اب تو حد ہوئ جاتی ہے تنہائی کی
جسے دولت جنوں سے حصہ نا ملا
اسی نے دیوانوں پہ انگشت نمائ کی
حاکم شہر مجمع عام تیر الزام
کون سنتا بات میری پارسائی کی
More Sad Poetry






