معافی نامہ
Poet: Ahsan Mirza By: Ahsan Mirza, Karachiاے میرے رب
گناہوں کے بوجھ تلے
گرتے پڑتے آیا ہوں
اعمالوں میں اپنے بس
اک اندھیرا لایا ہوں
تیرے در پہ میرے مولا
بنتا سب، بگڑتا سب
سب کچھ مانگا میں نے تجھ سے
اب معافی مانگنے آیا ہوں
بخش دے مجھ کو مالک میرے
قادر تو سب چیزوں پر
اپنے سب گناہوں کی اب
توبہ کرنے آیا ہوں
More Forgiveness Poetry






