Add Poetry

معیار عمل سیرت خیر ا لبشر کرو

Poet: Fazlul Hasan By: F.H.Siddiqui, Lucknow

 دنیا کو بھی سنوار لو ۔ جنت میں گھر گرو
معیار عمل سیرت خیر ا لبشر کرو

میٹھے ثمر تمھیں بھی ملیں دوسروں کو بھی
پیدا رہ حیات میں ایسے شجر کرو

راہ وفا میں آئیں گی دشواریاں بہت
دنیا سے لڑ سکو تبھی عزم سفر کرو

ہمدرد کوئ بھی نہ ملے گا ۔ ہنسیں گے سب
سارے جہاں میں نشر نہ درد جگر کرو

دھو ڈالو ہر گناہ کو اعمال نیک سے
جو زندگی بچی ہے وہ ایسے بسر کرو

سننا فقط ضمیر کی اور کہنا حق کی بات
مشکل بہت یہ کام ہے ۔ کوشش مگر کرو

سائل کو بھی جھڑکنا گناہ عظیم ہے
چاہو ثواب تو دل مفلس میں گھر کرو

کر دیتا ہے معاف خدا ہر گناہ کو
ہاں شرط ہے نہ کام وہ بار دگر کرو

الله کے حضور سنی جائیں گی سبھی
پیدا خلوص دل سے دعا میں اثر کرو

نادم ہے دل سے اپنے گناہوں پہ یہ حسن
اب تو خدائے پاک کرم کی نظر کرو

Rate it:
Views: 554
04 Mar, 2013
Related Tags on Life Poetry
Load More Tags
More Life Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets