مغرب جب سے ہمارا خدا ہوا ہے

Poet: maqsoo hasni By: mqsood hasni, kasur

مغرب جب سے ہمارا خدا ہوا ہے
دشمنوں میں ہر چند اضافہ ہوا ہے
ہر کوئی حصول زر میں لگا ہوا ہے
دوست بھی دشمن کا ہم نوا ہوا ہے
عیش و طرب کی خاطر آج ابن آدم
قرض کے جہنم کا ایندھن بنا ہوا ہے
مرے دور کے بےحس انسانوں نے
خودی بیچ دینے کا عہد کیا ہوا ہے
ظالم عزت و توقیر کا مستحق ٹھہرا ہے
مظلوم پا بہ زنجیر رکھا ہوا ہے
کون بولے اس بےحجاب حمام میں
ہر کسی کے منہ میں زیرہ بھرا ہوا ہے
بوری کے اندر کیا ہے کوئی کیا جانے
بوری کا منہ ٹھیک سے سلا ہوا ہے

Rate it:
Views: 480
10 Jan, 2015
More Life Poetry