Add Poetry

مقتلوں کو رواں قافلے ہو گئے

Poet: Sadeed Masood By: Sadeed Masood , Newzeland Auckland

مقتلوں کو رواں قافلے ہو گئے
قتل گاہوں کو پھر سے سجایا گیا

ہم اسیر وفا منکر عالی جاہ
سوئے دربار ہم کو بلایا گیا

بادشاہوں کو جو بادشاہ نہ کہے
نوک نیزہ پہ سر وہ چڑھایا گیا

یہ میرا ملک ہے یہ میرا دیس ہے
خون سڑکوں پہ میرا بہایا گیا

پاؤں دکھتے رہے زخم رستے رہے
پا بجولاں صلیبوں پہ لایا گیا

ملے جو خدا تو بتاؤں سدید
آل آدم کو کیسے ستایا گیا

Rate it:
Views: 392
02 Mar, 2009
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets