Add Poetry

مقروض

Poet: سید محمد ذوہیب شاہ By: سید محمد ذوہیب شاہ , Karachi

مقروض ہوں میں جہاں میں سب کا
ہر شخص نے مجھ کو سِکھایا بہت ہے

فقط الفاظ نہیں، یہ حقیقت ہے میری
ہاں، جذبات کو اپنے چُھپایا بہت ہے

اوڑھا ہے بڑی خوب یہ لباسِ خامُشی
پاس اگرچہ الفاظ کا سَرمایہ بہت ہے

گُزریں گر یہ دِن تو گُزریں گے کیسے؟
دُنیا والوں نے مُجھ کو ستایا بہت ہے

دُنیا کی محفلوں میں جانا ہی کم ہوا
غمِ اُلفت نے پاس اپنے بِٹھایا بہت ہے

آیئنے میں آج دیکھ کر احساس یہ ہوا
اِسی شخص نے مُجھ کو رُلایا بہت ہے

کہتے ہیں کہ بہت ہی رنگین ہے دنیا
ہر شخص نے نیا رنگ دکھایا بہت ہے

چل دۓ سبھی آزمائش میں ڈال کر
حَسبِ توفیق سب نے آزمایا بہت ہے

ہوں بس مُعجزہِ حَق کی تلاش میں
میں نے رَب کو دُکھ اپنا سُنایا بہت ہے

Rate it:
Views: 395
16 Jun, 2023
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets