Add Poetry

مل گیا کوئی تو گیا ہم کو چھوڑ کر

Poet: Dr. Riaz Ahmed By: Dr. Riaz Ahmed, Karachi.

مل گیا کوئی تو گیا ہم کو چھوڑ کر
کر گیا خالی وہ دل، اِیک غم کو چھوڑ کر

پیار کے وعدے وفا کے گیت سنا کے
اڑ گیا بھنورا کہیں، ہمدم کو چھوڑ کر

چھوڑتے ہوئے مجھے ، اس نے نہیں سوچا
بے سہارا ہوں میں اس کے دم کو چھوڑ کر

رنگین اِک موسم کی طرح دل میں بسا تھا
اب زرد ہے یہ دل، وہ اِک موسم کو چھوڑ کر

ریاض، ایک با وفا بتا مجھے یہاں
ہے نہیں پلکوں کی اس شبنم کو چھوڑ کر

Rate it:
Views: 370
27 Oct, 2013
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets