ملاقات

Poet: Gulshan By: Gulshan, lahore

ملنے کے لیے ہم سے جس روز وہ آئیں گے
ہم اپنے گھروندے کو پھولوں سے سجائیں گے

غزلوں کا ہنر اپنی آنکھوں کو سکھائیں گے
روئیں گے بہت لیکین آنسو نہ بہائیں گے

کہ دینا سمندر سے کہ ہم اُوس کے موتی ہیں
شبنم کی طرح تم سے ملنے نہیں آئیں گے

وہ دھوپ کے چھپڑ ہوں یا چھاؤن کی دیواریں
جو کچھ بھی اُٹھائیں گے مل جُل کے اُٹھائیں گے

جب ساتھ نہ دے کوئی آواز ہمیں دینا
ہم پھول سہی لیکن پتھر بھی اُٹھائیں گے

Rate it:
Views: 890
30 Jul, 2008