ملال

Poet: مرزا عبدالعلیم بیگ By: Mirza Abdul Aleem Baig, Hefei, Anhui, P.R. China

میرے ہم نفس
میرے وجود میں
تیرے ہجر کا
قریہ قریہ ملال باقی ہے

تیرا نام
یادوں کی دھول سے ہے اٹا ہوا
اور تیرا درد
روح کی طاق پر ہے دھرا ہوا
کسی رائیگانیِ وقت کا ملال
دل کی زرد ڈھلان پر

تجھے اپنے دل کی ہتھیلیوں میں سمیٹنے کی آرزو لئے
اتنی مدتوں کے بعد بھی
تشنہ لبوں کے ساتھ
تجھ کو پکارتا ہے
اے میرے ہم نفس

Rate it:
Views: 202
18 Feb, 2024
More Life Poetry