ملے دھرتی پہ امبر
Poet: Murtaza Zaman Gardezi By: murtaza zaman gardezi, Multanملے دھرتی پہ امبر کیسے کیسے
ولی الللہ پعمبر کیسے کیسے
خدایا عشق میں تیرے اتھے ہیں
سناں کی نوک پر سر کیسے کیسے
دل معصوم کو لحظہ بہ لحظہ
ملے رہ میں ستمگر کیسے کیسے
اجل کو مسکرا کر جا ملے ہیں
فلک صورت گل تر کیسے کیسے
اٹھایا پرچم حق جس کسی نے
چلے ناوک اسی پر کیسے کیسے
انیس و جوش فیض و مرتضی سے
ہوے جگ میں سخن ور کیسے کیسے
More Sad Poetry






