Add Poetry

مماثلت ہے قوم کی

Poet: Dr. Riaz Ahmed By: Dr. Riaz Ahmed, Karachi.

مماثلت ہے قوم کی ایک لاش ٹھنڈی سے
یقیں نہیں؟ چبھو اِسے غیرت کی ڈنڈی سے

راہ سے اُٹھائی تو پیروں کے نشاں تھے
شرم مجھے آئی بہت اُس قومی جھنڈی سے

کوئی پوچھنے والانہیں، گلی کا عطائی
ہر مرض کا علاج کرتا ہے ، ارنڈی سے

کپڑے اتار لیتے ہیں گر کچھ نہیں ملے
محفوظ رہ سکے رقم، تیری بنڈی سے

زندگی کرلی تباہ کوٹھے پہ جب اس نے
خود ہے بے قصور، شکایت ہے رنڈی سے

ہر چیز تجارت ہے اس دورِ جدید میں
انسان بھی بکتاہے اب قانونِ منڈی سے

پیار میں ہوتا نہیں چھوٹا بڑا ریاض
بہتر ہے رہے دور تو ایسے گھمنڈی سے

Rate it:
Views: 294
01 Sep, 2013
Related Tags on Life Poetry
Load More Tags
More Life Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets