من پسند منزل

Poet: مرزا عبدالعلیم بیگ By: مرزا عبدالعلیم بیگ, Hefei, Anhui, P.R. China

زندگی
مانند اُس چلتی گاڑی کے
جو جانبِ ناآشنا منزل
رواں دواں ہے
ہم اس میں بیٹھے نہیں بٹھائے گئے ہیں
کس کو کہاں جانا ہے
اور کس منزل پہ اترنا ہے
یہ فیصلہ صرف ڈرائیور نے کرنا ہے
اور کنڈیکٹر کا کہنا ہے
کہ آج تک
کوئی مسافر اپنی
من پسند منزل پہ نہیں اترا

Rate it:
Views: 280
16 Apr, 2023
More Life Poetry