ہم لوگ یہاں بیٹھے ہیں اک کام کی خاطِر
سوچا ہے کہ کچھ سیکھے گے اسلام کی خاطِر
دیکھے ہیں میں نے انساں زمانے میں بہت سے
بک جاتے ہیں کچھ لوگ یہاں دام کی خاطِر
کرنا تو عمل اس پے یہ فرمانِ نبی ہے
نا کرنا بُرا کام تو انعام کی خاطِر
آئے گی اگر آنچ جو مذہب پے ہمارے
دے دینگے یہ ہم جان بھی اسلام کی خاطِر
منوالیتی ہے قابلیت خد کو یہاں پر
جھُکتی ہے سُراحی بھی میاں جام کی خاطِر