Add Poetry

موت

Poet: Ahsan Mirza By: Ahsan Mirza, Karachi

(زندگی کی حصے میں موت کی اک حقیقت دکھاتی تحریر)

رکو
میری آواز سنو
کتنے شکوے کرتی ہے
اکھڑی اکھڑی
مدھم مدھم
حال میرا بتلاتی ہے
میرے لبوں پہ سن لو نہ
درد کا نغمہ بجتا ہے
میری زبان پہ بھی اب تو
آہ و فغاں کا نغمہ ہے
چلو چھوڑا
تم کیا سنو گے؟

رکو
میری آنکھوں میں جھانکو
خوف کے کتنے سائے ہیں
جانے کتنے
سیاہ مناظر
یہ تم کو دکھلاتی ہے
میں نے سنا ہے آنکھوں سے
دل کو ٹٹولا جاتا ہے
تم بھی میرے دل کو ٹٹولو
کتنا یہ جذباتی ہے
چلو چھوڑا
تم کیا دیکھو گے؟

رکو
محسوس کرو نہ
فضاء میں کتنی گھٹن ہے
دھیمی دھیمی
سانسیں سب کی
زہر ہی اب پھیلاتی ہیں
تم کو محسوس ہوا کیا؟
گردن پہ تمھاری گرفت ہے
گر کس دوں اس کو
آنکھیں بند ہوجاتی ہیں
چلو چھوڑا
تم کیا محسوس کرو گے؟
آخر تم تو زندہ ہو

Rate it:
Views: 497
25 Jul, 2011
Related Tags on Life Poetry
Load More Tags
More Life Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets